ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا: وزیراعظم شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے مختصر وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کی اور غیر معمولی دلیری اور مہارت سے دشمن کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار پاک بھارت سیزفائر کا سہرا اپنے سر لے چکے ہیں، جو پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، اور دنیا میں پاکستان کو عزت ملی ہے۔
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ پالیسی ریٹ کم ہوا ہے۔ ٹیم ورک سے معاشی استحکام حاصل ہوا۔ اور اب سی پیک فیز 2 پر چین کے ساتھ کام جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












